ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔

M1 Motorway Robbery
کیپشن: M1 Motorway Robbery
سورس: PNN

ایک نیوز نیوز:موٹر وے ایم ون پر ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،ہسپتال منتقل۔


 تفصٰلات کے مطابق تحصیل حضرو ضلع اٹک کے قریب نون فنکشنل سروس  ایریا پر سیکیورٹی کے غرض سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر الطاف موجود تھے کہ رات کے آخری پہر  تین بج کے 45 منٹ پر اس نے تین مشکوک افراد کو سروس ایریا کی جانب آتے دیکھا، جنھیں معمولی بنیاد پر چیکنگ کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔

 فائرنگ کے نتیجے میں میں گولی سب انسپکٹر کے سینے پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا ، پولیس اہلکار نے زخمی ہونے کے باوجود  مزاحمت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پٹرولنگ موبائل جائےوقوعہ پر پہنچی  اور زخمی سب انسپکٹر کو شاہ منصور ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

سیکٹر کمانڈر M-1, متلعقہ بیٹ کے ڈی ایس پی،  نفری کے ہمراہ موقع پر  تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،  ابتدائی معلومات کے مطابق  موقع سے دو عدد موبائل فون، نائن ایم ایم  پسٹل کے 2 میگزین، 12 زندہ راؤنڈ اور ایسے آلات برآمد ہوئے ہیں جن سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔