ایک نیوز نیوز:مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں نعرے بازی پر 6 پاکستانیوں کو سزا، لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس سزا کا اصل مستحق عمران خان ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک صارف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ "اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال، 6 پاکستانیوں کوسزا سنا دی گئی
اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے کیونکہ وہ اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائینڈ ہے۔ خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتا۔ انشاءاللّہ! https://t.co/3nQe3BHPsk
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 4, 2022