ایک نیوز نیوز: مسجد نبویﷺ کی حرمت پامال کرنے والے تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال اور تین کو 8،8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عدالت نے ملزمان کو 20،20 ہزار ریال جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔ ملزمان نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران چور چور کے نعرے لگائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کا سعودی اور یو اے ای حکام سے رابطہ،پاکستان کیلئے جلد اچھی خبر متوقع
اس سے قبل سعودی عدالت نے ایک پاکستانی شہری محمد طاہر کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ محمد طاہر پر الزام تھا کہ انھوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی اور افراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو بعد میں وائرل ہوئی۔