ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کر کے آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اور بڑی کاوش کرتے ہوئے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ پی ٹی آئی کو نیا سرپرائز دینے کو تیار ہے،طلال چوہدری
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حکام سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اپیل کی کہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قرض کا عمل تیز کروایا جائے۔ آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکہ آئی ایم ایف کے پاکستان بارے پروگرام کے معاملے پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔