ایک نیوز نیوز: لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ آخری کیس نہیں ہے،خان صاحب نے اس کے بعد بھی چاند چڑھائے ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا بس سزا کا تعین باقی ہے، جو جرم ثابت ہوا ہے جو سزا ہوسکتی ہے وہ پارٹی پر پابندی یا عمران خان کی نااہلی ہوسکتی ہے، عمران خان سے رقم برآمد کی جائے گی، مزید جو لوگ ملوث ہیں وہ بھی گرفتار ہوں گے اور انہیں بھی سزا ہوگی۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ چاروں کام کرنے کے لیے ڈیکلیریشن سپریم کورٹ بھیجی جائے گی، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر مالیاتی اداروں کی مدد سے تحقیقات ہوں گی، اس معاملے کو مزید طول نہیں دیا جائے گا، تحقیقات جلد مکمل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:9 مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ آخری کیس نہیں ہے، اس کے بعد بھی خان صاحب نے چاند چڑھائے ہوئے ہیں، اس لاڈلے کو پوچھتے پوچھتے 8 سال ہوگئے،اس معاملے میں حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرے گی۔
طلال چوہدری نے دعویٰ کیا اور کہا کہ نواز شریف بالکل واپس آئیں گے اور ان کا حق ہے کہ وطن واپس آئیں،نواز شریف اگلے انتخابات سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔