عالمی وبا منکی پاکس سے کیسے بچا جائے؟ احتیاطی تدابیر جانئے

Aug 05, 2022 | 12:33 PM

ایک نیوز نیوز: عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں۔ 

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو منکی پاکس ہے تو درج ذیل کام کریں:

   1۔ الگ کمرے میں رہیں۔ 

2۔ علیحدہ باتھ روم استعمال کریں اور ہر استعمال کے بعد اچھی طرح باتھ روم صاف کریں۔

3۔ علیحدہ برتن، تولیے اور بستر استعمال کریں۔

4۔ جگہوں کو جراثیم کش محلول سے صاف رکھیں۔

5۔ تازہ ہوا کی آمد ورفت کے لیے کھڑکیاں اور روشن دان  کھولیں۔

6۔ ہاتھوں کو سینیٹائزر سے بار بار صاف کریں۔

7۔ دوسروں سے کم از کم  1 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

8۔ زخم کو کپڑوں یا پٹیوں سے ڈھانپیں۔

9۔ میڈیکل ماسک پہنیں۔

10۔ جھاڑو دینے اور ویکیوم کرنے سے گریز کریں۔

11۔ اپنی کپڑے خود دھویں اور کپڑوں دھونے کے جگہ میں لے جانے سے پہلے اسے پلاسٹک کے تھیلے میں رکھیں اور گرم پانی کا استعمال کریں۔

12۔ اگر ضرورت ہو تو درد اور بخار کے لیے دوا استعمال کریں۔

واضع رہے کہ منکی پاکس ویکسین کی منظوری دی گئی ہے اور ممالک میں اس کی ویلسینیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔  

مزیدخبریں