ایک نیوز نیوز: امریکی جیل میں قید پاکستانی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،دفتر خارجہ کی جانب سے پیشرفت رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ۔
حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ لینا چاہتی ہیں، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ خوف اور ڈر ہے کہ وہاں کچھ ہو سکتا ہے اس لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہ رہے ہیں ،عدالت نے فوزیہ صدیقی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے اپلائی کریں ویزہ حاصل کریں ، وکیل نے کہا کہ دفتر خارجہ عدالت کے سامنے فوزیہ صدیقی کی مکمل حفاظت کی ضمانت دے۔
یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنما بے گناہ قرار
عدالت نے استفسار کیا کہ اگر یہ امریکہ جائیں تو وہاں سفارتخانے میں رہ سکتے ہیں ؟ نمائندہ دفتر خارجہ نے کہا کہ میں امریکہ میں موجود قونصل جنرل سے بات کر لیتا ہوں،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دفتر خارجہ پر اعتماد رکھنا چاہیے وہ آپ کی مدد کر رہے ہیں ،کوشش کر رہے ہیں آہستہ آہستہ بہتر نتائج ہوں آپ ویزہ تو اپلائی کریں ،دفتر خارجہ فوزیہ صدیقی کو ویزہ فراہمی میں سہولت دینے کے لیے تیارہے وزارت خارجہ نے ویزہ حصول کی حمایت کے لیے امریکی ایمبیسی کو لکھا بھی ہے، وزارت خارجہ حکام کے مطابق ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزہ کے لیے اپلائی کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ وزارت خارجہ امریکہ میں فوزیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔