ایک نیوز نیوز:(زینب شہباز)کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون کا ایک اور اسپیل 5 اگست یعنی آج سے کراچی سمیت ملک بھر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں حالیہ بارشیں اوسط بارش سے 180 فیصد زیادہ تھیں، جبکہ1961 کے بعد جولائی میں سب سے زیادہ گیلی بارشیں تھیں۔
اسی ثناء میں محکمہ موسمیات نے مون سون کا نیا اسپیل 9 اگست منگل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
آج وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے گردونواح میں صبح سویرے اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوارہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے خبردارکیا کہ سندھ میں داخل ہونے والے مون سون سسٹم سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، دادو، جامشورو اور قمبر شہدادکوٹ میں تیز بارش متوقع ہے۔
مزید کہا کہ کراچی پر دو سسٹم مزید بارشیں برسا سکتے ہیں، جس سے شہر میں ہفتے سے منگل تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تاہم آج سے کشمیر بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت زیریں سندھ شمال اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج سے مون سون کا چوتھا اسپیل بارش برسائے گا جبکہ شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے،کراچی میں آج موسم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ صبح و شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
شہر میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ 9 اگست تک جاری رہے گا،کراچی سمیت سندھ بھر میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں یومِ عاشور پر بھی بارش ہو سکتی ہے،چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ مون سون کا سسٹم کل سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے تحت کراچی میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے بتایا کہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو گا جس کے تحت 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر،بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمال اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملتان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،شہر میں آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 عشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بلوچستان کا موسم
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم موطوب رہنے گا، تاہم خضدار، ژوب، بولان، کوہلو، قلات، لسبیلہ، آوران، زیارت بارکھان اور محلقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔