احمد شہزاد کی قسمت جاگ اٹھی، کپتان مقرر

ahmad shahzad captain
کیپشن: ahmad shahzad captain
سورس: google

ایک نیوز نیوز: دفاعی چیمین راولا کوٹ ہاکس نے احمد شہزاد کو کشمیر پریمئر لیگ سیزن 2 کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق روالاکوٹ ہاکس کے چیئرمین جان ولی شاہین نے راولا کوٹ میں ہی ہاکس کے فینز کے سامنے کپتان کا اعلان کیا۔ جان ولی شاہین نے کہا کہ احمد شہزاد نے گزشتہ سیزن میں نہ صرف ہماری کامیابی میں اہم کردار کیا بلکہ ساتھ ہی ہمارے نوجوان کرکٹرز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ 

ٹیم کے چیئرمین جان ولی شاہین ، کپتان احمد شہزاد ، میٹنور یاسر حمید ، آصف آفریدی اور ثمین گل نے کشمیر پریمئیر لیگ ٹرافی کے ہمراہ پورے شہر کا دورہ کیا۔  جہاں شہریوں اور راولاکوٹ ہاکس کے فینز نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔  یادگار ٹرافی ٹور میں کمشیر پریمئیر لیگ ٹرافی بنجوسہ جھیل سمیت شہر کے مختلف مقامات اور پریس کلب کا دورے پر گئی جہاں ٹیم کا زبردست خیر مقدم کیا گیا ۔

راولا کوٹ ہاکس کے ہیڈ کوچ ارشد خان کا کہنا ہے امید ہے ٹیم احمد شہزاد کی قیادت میں بہترین کارکردگی دکھائے گی

احمد شہزاد نے میڈیا گفتگو میں کہا کشمیر پریمئیر لیگ سیزن 2 کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم ان کے دل کے بہت قریب ہے ۔گزشتہ سیزن میں ٹائٹل کی کامیابی ان کے کرئیر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔ انشاللہ سیزن ٹو میں اپنی قیادت میں ٹائٹل کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے اور ساتھ مقصد یہ ہے یہ ٹیم کے نوجوان اور خصوصاکشمیری کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شئیر کرسکوں اور ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔