میڈلز کی جنگ، پاکستانی کھلاڑی کتنے کھیلوں میں آج ان ایکشن ہونگے؟

Aug 05, 2022 | 10:47 AM

ایک نیوز نیوز: برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس آج 5 مختلف کھیلوں میں میڈلز کی جنگ کے لیے لڑیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈلز کی امید سے وابستہ ویٹ لفٹر انعام بٹ،عنایت اللہ سمیت شجر عباس، ٹینس اسٹارفہد خواجہ اور اسکواش میں طیب اسلم ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 

  انعام بٹ 86 کلو گرام ویٹ لفٹنگ کیٹگری میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جہاں ان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے کیرین میلون سے ہوگا۔  عنایت اللہ 65 کلو گرام  ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں مالٹا کے ریسلر ایڈم ویلا کے مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔ جبکہ 125 کلوگرام کی کیٹیگری میں زمان انور ماریشس کے ریسلر سے معرکہ آرا ہوں گے۔

 ایتھلیٹ شجر عباس 200 میٹر کی سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔

ٹیبل ٹینس میں پاکستان کے فہد خواجہ راؤنڈ آف 32 میں انگلینڈ کے پال ڈرنکہل کے مدمقابل ہوں گے۔ کواش میں طیب اسلم اور ناصر اقبال مینز ڈبل میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں سے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلیں گے۔ اسی طرح شاٹ پٹ کے فائنل میں پاکستان کے جمشید علی ایکشن میں ہوں گے۔  بیڈمنٹن مینز ڈبلز میں عرفان اور مراد بھارت کے چراغ شیٹی اور ساتوک رنکیریڈی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی جنگ لڑیں گے ۔

مزیدخبریں