بھارت کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،ہیومن رائٹس واچ

Aug 05, 2022 | 10:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ہیومن رائٹس واچ نے مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں اب بھی ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت غیر قانونی طور پر آزادی اظہار رائے اور دیگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھی ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، ہیومن رائٹس واچ نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی میں آزادی اظہار رائے اور دیگر بنیادی حقوق کو محدود کر رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عالمی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جابرانہ پالیسیوں اور سکیورٹی فورسز کی مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات اور مقدمے چلانے میں ناکامی نے کشمیریوں میں عدم تحفظ میں اضافہ کیا ہے۔ بھارتی حکام نے کئی ممتاز کشمیریوں کو بغیر وجہ بتائے بیرون ملک سفر کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

عالمی ادارے نے وادی میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں صحافیوں کو ہراساں کرنے، دہشت گردی کے الزامات میں چھاپے اور من مانی گرفتاریوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں