بھارت نے آرٹیکلزمیں تبدیلی کرکےاقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا،بلاول بھٹو

Aug 05, 2022 | 09:59 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھےگا۔

تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام پر بلاول بھٹو نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا بھارت نے آرٹیکل370 اور  35 اے میں تبدیلی کرکےاقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا، تین سال گزرچکے لیکن مقبوضہ وادی کےعوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنےچارٹر پرعملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے،یاسین ملک اور  میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قید و نظربند حریت پسندوں کو رہا کیا جائے۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کہتے ہیں کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت تقریباً 42 لاکھ غیر ریاستی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرچکا ہے، اس کا مقصد استصواب رائے میں کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے۔

مزیدخبریں