گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نئی مشکل میں ڈال دیا

Aug 05, 2022 | 09:39 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی عدم دستیابی کے باعث 21 رکنی پنجاب کابینہ کی آج ہونے والی حلف برداری مؤخر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی عدم دستیابی کے باعث 21 رکنی پنجاب کابینہ کی آج ہونے والی حلف برداری مؤخر ہوگئی۔

پنجاب کابینہ کے ارکان اب کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جس میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے اراکین سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس، پی ٹی آئی رہنما بے گناہ قرار

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت جبکہ خرم ورک کو قانون اور پارلیمانی امور کے محکمے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہاشم ڈوگر کو داخلہ اور جیل خانہ جات کے محکمے دیے جائیں گے جبکہ میاں محمود الرشید کو بلدیات کا وزیر بنائے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

محسن لغاری کو فنانس، تیمور ملک کو کھیل و ثقافت کا محکمہ دیا جائے گا، راجہ بشارت کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن جبکہ راجہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا جائے گا۔

عنصر نیازی کو لیبر اور منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ، شہاب الدین کو لائیو اسٹاک اور مراد راس کو اسکولز ایجوکیشن کا محکمہ دیا جائے گا۔

عمران خان نے حسنین بہادر دریشک کو محکمہ توانائی اور خوراک کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حسین جہانیاں گردیزی کو زراعت کا محکمہ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں