کرونا کی چھٹی لہر کے وار تیز۔۔ مزید 2 افراد جاں بحق

کرونا کی چھٹی لہر کے وار تیز۔۔ مزید 2 افراد جاں بحق
کیپشن: corona in pakistan

ایک نیوز نیوز: کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری، ملک بھر میں مزید 2 افراد جاں بحق، 750 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 20 ہزار 8 سو 54 ٹیسٹ کئے گئے، 7 سو 50 نئے مریض رپورٹ ہوئے، 1 سو 64 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ چھ صفر فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 مریض جاں بحق ہوگئے۔