ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، جس میں دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعلیٰ نے صوبے کے پہلے دورے پرامریکی سفیر کو خوش آمدید کہا اور مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Amb Blome met with KP Chief Minister Mahmood Khan today to discuss U.S. cooperation with Pakistan on economics development, commerce, educational partnerships, and investments that have helped the region and its people. #PakUSat75 #AmbBlome pic.twitter.com/tvQb1POM19
— US ConsulatePeshawar (@USCGPeshawar) August 4, 2022
ملاقات میں دونوں طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں باہمی تعاون کے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا