لاہور سے اغوا ہونے والی چاروں کمسن بچیوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

لاہور سے اغوا ہونے والی چاروں کمسن بچیوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
لاہور: پولیس نے لاہورسے اغوا ہونے والی چاروں کمسن بچیوں کو عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت نے بچیوں کا میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا۔

ایک نیوز کے مطابق لاہور سے لاپتا ہونیوالی چار لڑکیوں کو آج عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ بچیاں والدین اور بہن بھائیوں کو دیکھ کر روتی رہیں،بچیوں کے اغوا میں ملوث پانچ ملزم چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، دو خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایاجس کے مطابق ملزم ملزم فحاشی کا اڈہ چلاتے ہیں، اغوا کی گئیں بچیوں کی عمریں دس سے پندرہ سال کے درمیان ہیں ۔

پولیس نے بتایا کہ قاسم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ چار لڑکیوں میں سے کنزہ کا شہزادہ کیساتھ ایک لاکھ روپے میں سودا کیا اور شہزادے نے ساہیوال میںکنزہ کو ڈیڑہ لاکھ روپے میں بیچنے کا سودا کیا جبکہ شہزادہ کنزہ کو ساہیوال میں اپنے گھر لے گیا ، جہاں کنزہ کی گڑیا نامی لڑکی سے ملاقات ہوئی ۔پولیس کا بتانا ہے کہ تین اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر قحبہ خانے کی اطلاع پر چھاپا مارا جہاں سے پانچ لڑکیاں برآمد ہوئین جس کا مقدمہ ساہیوال کے تھانا غلہمنڈی میں درج ہوا ۔عدالت نے بچیوں کا میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا۔کہ عدالت نے ایک سو چونسٹھ کا بیان کل ملزمان کے سامنے ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہے۔