ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان پر پانچ سال ہر قسم کی کرکٹ پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق عثمان خان نے پاکستانی اسکواڈ کے کیمپ میں شامل ہونے پر متحدہ عرب امارات کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے نوٹس بھیجا اور بتایا تھا کہ وہ آئندہ سال اماراتی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب نہیں ہوسکتے۔
عثمان خان کے نوٹس پر متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے کرکٹر پر پانچ سال کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی جبکہ عثمان خان کو پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے سیریز، ورلڈکپ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔