ایک نیوز :امریکی شہر نیو یارک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیو یارک شہر کے مغرب میں 40 میل دور وائٹ اسٹیشن نیو جرسی کے قریب تھا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 23 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ بروکلین میں عمارتیں ہل گئیں، الماریوں کے دروازے اور کھڑکیاں ہلنے لگ گئیں۔فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے فلاڈیلفیا شہر سے نیو یارک تک محسوس کیے گئے۔زلزلے کی وجہ سے نیو یارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں غزہ کے حوالے سے اجلاس بھی کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔
نیویارک میں زلزلے کے جھٹکے
Apr 05, 2024 | 20:23 PM