ایک نیوز :اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جمعے کو پاکستان کی ایک قرارداد منظور کر لی ہے جس میں اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں ممکنہ جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے، ااقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور ترسیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 47 رکنی انسانی حقوق کونسل میں اس قرارداد کے حق میں اٹھائیس اور مخالفت میں چھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ تیرہ اراکین ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔