ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارومیزبان عمران اشرف اورسابق اہلیہ کرن اشفاق نےاپنےبیٹےکی سالگرہ کی تقریب کاانعقادکیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں عمران اشرف اورکرن اشفاق نےاپنےبیٹےکی پانچویں سالگرہ منائی جس کے لیے اس سابقہ جوڑی نے ایک ساتھ تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
اداکارعمران اشرف نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پربیٹےکےساتھ کیک کاٹنےکی تصویرپوسٹ کی ۔
اسی طرح کرن اشفاق نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی تقریب کی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ تقریب میں کھینچی گئیں تصاویر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
طلاق کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب کرن اشفاق اور عمران اشرف کو ایک ساتھ کسی تقریب میں دیکھا گیا ہو۔
سابقہ جوڑی کو اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر اکٹھا ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ طلاق کے باوجود بھی عمران اشرف اور کرن اشفاق اپنے بیٹے کی پرورش بہت اچھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران اشرف سے طلاق کے بعد کرن اشفاق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران اشرف بیٹے کے معاملے میں بہت سپورٹ کرتے ہیں، وہ ایک عظیم والد ہیں اور ہمیشہ ہمارے بیٹے روہام کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ اُن کا بیٹا روہام کبھی اُن کے ساتھ رہتا ہے اور کبھی اپنے والد (عمران اشرف) کے ساتھ رہتا ہے جبکہ وہ دونوں اپنے بیٹے کے تمام ایونٹس میں جاتے ہیں۔
کرن اشفاق او رعمران اشرف کی نومبر2022میں طلاق ہوگئی تھی۔