معیشت کےلیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ،حمزہ شہباز

Apr 05, 2024 | 15:59 PM

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاکہنا ہے کہ معیشت کےلیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی لیگی کارکن اسرار کی رہائش گاہ آمد،کارکن اسرار سے انکے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 حمزہ شہباز کاکہنا تھاکہ ماہ صیام صبر کا سبق دیتا ہے ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو۔مسلم لیگ ن دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر معیشت کو ٹھیک کرے گی۔قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے جہاں عوام کو خوشحالی ملے گی۔ عزت  خدمت کی سیاست سے ملتی ہے ۔لوگوں کی خدمت کرنا اولین فرض ہے میں بھی پارٹی کارکن ہوں۔حکومت ابھی ابھی قائم ہوئی ہے حکومت کی کارکردگی کیسی ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

مزیدخبریں