ایک نیوز:ایک ہفتےمیں مہنگائی کی شرح میں 0.96فیصد اضافہ ہوا،اعدادوشمار جاری کردئیےگئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.45 فیصد ریکارڈکی گئی، ایک ہفتے میں 16 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا،13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا،پیاز تین روپے فی کلو مہنگا اور لہسن 4 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا، بیف اور مٹن کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چاول، برانڈڈ گھی، پٹرول، کپڑے اور جوتے مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ۔
رپورٹ کےمطابق آٹے کا 20 کلو تھیلا 70 روپے تک سستا ہوا، انڈے فی درجن 6 روپے تک سستے ہوئے، دال مسور، دال مونگ، چینی، آلو، کیلے سستی ہونے والی اشیاء میں شامل۔