چینی باشندوں کی سکیورٹی اہم،دہشتگردی کوجڑ سے ختم کریں گے،شہبازشریف

Apr 05, 2024 | 15:22 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی انتہائی اہم ہے، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
 وزیرِ اعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

  اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے ملکی سیکیورٹی بالخصوص مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کی ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ 
تمام سیکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئےاقدامات کی بھی ہدایت کی۔
وزارت داخلہ نے اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
  اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں