وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب فائنل ،کل روانہ ہوں گے

Apr 05, 2024 | 15:17 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کادورہ سعودی عرب فائنل ہوگیا،کل روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سے 8اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، شیڈول جاری کردیاگیا۔
وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے سینئر وزراء بھی سعودی عرب جائیں گے ۔

وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر برائے خزانہ اور وزیر اطلاعات اور اقتصادی امور وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کریں گے اور بعدازاں مسجد نبویؐ میں حاضری دیں گے۔

ممتاززہرابلوچ ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف چھ سے اٹھ اپریل سعودی عرب کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا ،وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے سینئر وزراء بھی سعودی عرب جائیں گے ،وزیر خارجہ وزیر دفاع وزیر برائے خزانہ اور وزیر اطلاعات اور اقتصادی امور وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناہےکہ وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کریں گے اور بعدازاں مسجد نبوی میں حاضری دیں گےدورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے ،دوران ملاقات عالمی منظر نامے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی قریبی اور مذہبی تعلقات موجود ہیں پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریف کے لیے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں