اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم خریداری کا ہدف مقرر کردیا

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس آج طلب
کیپشن: An emergency meeting of the Economic Coordination Committee has been called today

ایک نیوز:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم خریداری کا ہدف مقرر کردیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس طلب کیاتھا۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا۔274ارب کیش کریڈٹ کی منظوری ، پاسکو 14لاکھ ٹن گندم خریدے گا ۔سندھ کےلئے 4ہزار روپے فی من خریداری کی منظوری دی گئی،جبکہ سندھ کےلئے 10لاکھ ٹن گیس کریڈٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں بلوچستان کےلئےگندم 4300روپے فی من کی منظوری دی گئی،پاسکو کےلیے 3900روپے فی من خریداری کی منظوری ،سندھ کےلئے 100 ارب روپے کے کیش کریڈٹ کی منظوری دی گئی۔