ایک نیوز: عدالت نےسینئرقانون دان بابراعوان کانام ای سی ایل سےنکالنےکاحکم دےدیا۔
اسلام آباد ہائی کور ٹ میں سینئرقانون دان بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پرجسٹس ثمن رفعت امتیازنےسماعت کی۔
بابراعوان کی طرف سےوکیل صدرہائیکورٹ بارریاست علی آزادعدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزارنےموقف اپنایاکہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیاہے، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاجائے۔
عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔