کپتانی سے ہٹانے پر شاہین آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری

Apr 05, 2024 | 10:58 AM

ایک نیوز:کپتانی سے ہٹانے پر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہین آفریدی نے فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک ویڈیوپیغام جاری کیا، ویڈیو میں موجود پیغام حالیہ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہونے والے واقعات کی عکاسی کرتا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پیغام تھا ،مجھے کبھی بھی اس مقام پر مت پہنچاؤ، جہاں مجھے تمہیں دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں، میرے صبر کا امتحان مت لو، کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے تم کبھی ملے ہو۔

اپنےپیغام میں ان کامزیدکہناتھاکہ لیکن ایک بار جب میں اپنی حدوں پار کر جاؤں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ میں کرنے کے قابل ہوں۔

مزیدخبریں