ایک نیوز: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات میں نقل کے معاملے پر ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری قیصر محمود، جونئیرکلرک اور کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں۔
ترجمان وزیرتعلیم کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ڈپٹی کنٹرولر ریکارڈ کا چارج دے دیا گیا۔
ترجمان وزیرتعلیم کا کہنا ہےکنڈکٹ برانچ کے مزید ملازمین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کنڈکٹ برانچ کا عملہ ہی امتحانی ڈیوٹیاں لگانےکا ذمہ دار تھا۔