ویب ڈیسک: اجے دیوگن کی نئی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’میدان‘ کو نمائش کی اجازت مل گئی۔
انڈین سینسر بورڈ نے فلم میں ایک کٹ بھی نہیں لگایا ہے جس کی وجہ سے فلم میکرز کو مناظر کے حوالے مزید محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
سینسر بورڈ نے فلم میکرز سے صرف مطالبہ رکھا ہے کہ فلم کے آغاز میں یہ ڈس کلیمر لکھا جائے کہ فلم حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ایک ’ورک آف فکشن‘ ہے۔
ڈس کلیمر کے ساتھ میکرز سے کہا گیا ہے کہ جہاں فلمی کردار سگریٹ نوشی کررہے ہوں وہاں ایک اینٹی اسموکنگ اسٹیکر لگادیا جائے۔
ذرائع کے مطابق فلم کا دورانیہ 181 منٹ پر مشتمل ہے جو تین گھنٹے، ایک منٹ 30 سیکنڈ کا وقت بنتا ہے۔