جیابچن نے امیتابھ کو بہترین دوست قرار دیدیا

Apr 05, 2024 | 00:04 AM

ویب ڈیسک: جیا بچن نے شوہر امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری اور گھر میں بہترین دوست قرار دیدیا۔
 75 سالہ جیا بچن نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری اور اس سے باہر دونوں جگہ پر انکے بہترین دوست امیتابھ بچن ہی ہیں۔ 
جیا بچن کا کہنا تھا کہ آپکو کوئی نکتہ نظر پیش کرنے میں کوئی ڈر و خوف نہیں ہونا چاہیے، چاہیے وہ آپکے دوست سے مختلف ہی کیوں نہ ہو۔ ہر تعلق کی بنیاد ایمانداری ہونا چاہیئے۔
بھارتی سیاست میں بھی سرگرم رہنے والی جیا جی نے کہا وہ نواسی ناویا کو بھی اپنا ایک دوست سمجھتی ہیں، بھلے وہ مجھ سے ہر چیز شیئر نہ کرتی ہو۔ 

مزیدخبریں