ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
کیپشن: More rains are forecast across the country

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے ملک بھر  میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر  میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے

 اسلام آباد میں شام یا رات میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع   میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 پشاور،  مانسہرہ،ایبٹ آباد،   کرم، چترال، دیر، سوات ، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔پنجاب میں مری، گلیات، اٹک ، راوالپنڈی،  سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ، لیہ، میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے

ملتان، بہاولپور ، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان  کے بیشتر اضلاع  میں  موسم خشک رہے گا۔ کوئٹہ ،ژوب ،بارکھان،لورالائی، موسیٰ خیل ،ژوب اور گردونواح  میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔سندھ کےبیشتر اضلاع   میں موسم  خشک رہنے کا امکان ہے ۔