اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: The inside story of the meeting of the coalition parties came out

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ،حکومتی اتحادیوں نے موقف اپنا یا کہ فل کورٹ نہ بناکرانصاف کا قتل کیا گیا، پارلیمنٹ کی بےتوقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا توبہت نقصان ہوگا۔

حکمران اتحاد نے کہا ہے کہ انصاف کا قتل کیا گیا،اب بھی معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا توبہت نقصان ہوگا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نےپارلیمانی بالادستی کیلئےٹکراؤکی راہ اپنانےکی تجویز دی اور نوازشریف اورمریم نوانے بینچ میں شامل ججزکیخلاف ریفرنس دائرکرنےپراصرار کیا۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں جماعتوں کےقائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 3رکنی بینچ نےفل کورٹ کی استدعا کو رد کردیا،اس کےبعد 6 رکنی بینچ بیٹھا،جوججزمعذرت کرچکےتھےان کےبارےمیں بھی کوئی بات نہیں کی،سیاسی جماعتوں نےایک سےزائد مرتبہ فریق بنانےکی استدعاکی،سیاسی جماعتوں کی استدعا کو بھی رد کردیاگیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دیکھتی آنکھوں نےایسابھیانک منظرپہلےکبھی نہیں دیکھا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےفیصلےکوایک سرکلرکےذریعےختم کیاگیا،اس طرح کا کھلواڑپہلےکبھی دیکھنےمیں نہیں آیا،وزیرقانون نےاحسن طریقےسےمعاملےپرقومی اسمبلی میں بات کی،قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پاس ہوچکی ہے،امید ہے کل ایک اورقرارداد پیش کی جائےگی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ای سی نے11تاریخ کوعدالت میں فنڈزکی ادائیگی کےحوالےسےرپورٹ دینی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلےکےمطابق10تاریخ کوحکومت نےالیکشن کیلئےفنڈزمہیاکرنےہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے اجلاس سےویڈیولنک خطاب میں موجودہ آئینی بحران کو3رکنی بینچ کےفیصلےکانتیجہ قراردیتے ہوئےکہا کہ شخصیات کی اناسےپیداکردہ حالات کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑےگا،کل کچھ ہواتوجیلوں میں جمہوریت کےلیےلڑیں گے،چیف جسٹس سمیت تمام ججزسےاپیل ہےپاکستان کوبچائیں۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ  قوم اوراس کی قسمت کےساتھ کھیلاجانےوالاکھیل بدنیتی پرمبنی ہے،ماضی میں بھی مسائل پیداہوئےلیکن ایسا نہیں ہوا،چاہتےہیں ماضی میں کی گئی غلطیوں کونہ دہرایا جائے، 3ججزپرعدم اعتمادکااظہارکیا جائے،آئینی بحران روکنےکیلئےسپریم کورٹ لارجر بینچ تشکیل دے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پرتمام حکومتی اتحادیوں کےتحفظات جائزہیں، پارلیمان میں آمریت تسلیم نہیں،عدلیہ میں بھی آمرانہ رویہ قبول نہیں کرسکتے۔سابق اسٹیبلشمینٹ اورسپریم کورٹ نے بھی الیکشن میں دھاندلی کرائی، چاہتےہیں صاف وشفاف الیکشن ہوں،سب کولیول پلیئنگ فیلڈمیسرہو۔

باخبرذرائع کے مطابق اتحادی جماعتو ں کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اورآئینی بحران پرتفصیلی مشاورت کی گئی،قانونی ٹیم نے شرکاءکوسپریم کورٹ کے3رکنی بینچ کےفیصلےپربریفنگ دی۔

حکمران اتحاد نے قومی معاملےسےمتعلق نامکمل فیصلےپرتشویش کااظہار کرتے ہوئے عدالتی فیصلےکواقلیتی رائےقراردےدیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اتحادی رہنماؤں نےوزیراعظم کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا3رکنی بینچ کافیصلہ متنازع سمجھتےہیں،ادھورےفیصلےپرعملدرآمدممکن نہیں ہوگا۔

اجلاس کے شرکاء نےسول بالادستی اورپارلیمان کےاستحکام کیلئےڈٹ کرمقابلہ کرنےکاعزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی بےتوقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔