ایک نیوز:ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نے وکیل میاں داؤد کو جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی ،فیملی کیخلاف منفی مہم چلانے سے روکتے ہوئے 19اپریل کوطلب کرلیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی ،فیملی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنیوالے وکیل میاں داؤد کیخلاف مصطفی نقوی،مرتضیٰ نقوی نے 120کر وڑ روپے ہرجانےکادعویٰ دائر کیا تھا۔
سول عدالت میں جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں کی طرف سے وکیل میاں داؤد کیخلاف ہتک عزت کے دو مقدمات دائر کئے گئے تھے۔ دونوں مقدمات میں صرف میاں دائود ایڈووکیٹ کو فریق بنایا گیا۔
مرتضی نقوی اور مصطفی نقوی کادرخواست میں کہنا تھا کہ میاں داؤد ایڈووکیٹ ہمیشہ عدلیہ کیخلاف مہم چلاتا ہے۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے ہمارے والد کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے۔قانون کے مطابق کسی جج کے ٹیکس معاملات پر جوڈیشل ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا۔سپریم جوڈیشل کونسل کسی جج کے ٹیکس معاملات پر سماعت کر ہی نہیں سکتا۔قانون کے باوجود میاں داؤد ایڈووکیٹ نے ہمارے والد کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کیا۔
درخواست میں مزید کہنا تھا کہ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے ریفرنس میں ہماری فیملی کے بارے میں بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ہماری فیملی کیخلاف ٹوئٹر،فیس بک پر مواد شیئر کر کے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔میاں داؤد ایڈووکیٹ کو سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے سے منع کیا جائے۔میاں داؤد ایڈووکیٹ کیخلاف30،30کروڑ کی ہرجانہ کی ڈگریاں جاری کی جائیں۔