پنجاب میں انتخابات،عمران خان کا پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے کااعلان 

Apr 05, 2023 | 20:58 PM

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے کااعلان کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا زمان پارک میں افطار کے موقع پرکارکنوں سےخطاب میں کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے سب نے تیار رہنا ہے، کل سے پارٹی ٹکٹ تقسیم کرونگا۔

 واضح رہے کہ  سپریم کورٹ کےحکم کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں 14مئی کو عام انتخابات کانیا شیڈول جاری کردیاگیا۔ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے۔الیکشن ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔ امیدواروں کی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہو گی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی ، انتخابی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں