زندہ جانوروں کی درآمد کیلئے پالیسی آرڈر ترمیم منظور

Apr 05, 2023 | 20:37 PM

ایک نیوز:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے زندہ جانوروں کی درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم، وزارت ہاؤسنگ اور آئی بی کیلئے ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم سے متعلق سمری پیش کی۔

ای سی سی نے زندہ جانوروں کی درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کی منظوری دے دی، جانوروں سے متعلق دیگر پراڈکٹس درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی، یہ فیصلہ اینیمل ہیلتھ کی عالمی تنظیم کی شرائط اور ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ کیلئے 29 کروڑ 99 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ آئی بی کی جانب سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی کیلئے 8 کروڑ 71 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

ای سی سی اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت تجارت کی دیگر سمریز مؤخر کردی گئیں۔

مزیدخبریں