گوگل کا پاکستانیوں کیلئےاسکالرشپس کا اعلان

گوگل کا پاکستانیوں کیلئےاسکالرشپس کا اعلان
کیپشن: Google announced scholarships for Pakistanis

ایک نیوز:عالمی مقبول سرچ انجن گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار اسکالرشپس دینے کا اعلان کردیا۔ معاہدے کی یاداشت پر کوئٹہ میں دستخط کر دیے گئے۔
 کوئٹہ میں گوگل حکام، محکمہ تعلیم اور محکمہ محنت و افراد قوت کے نمائندوں نےگوگل کیرئیر سرٹیفیکٹ کے معاہدے کی یاداشت پر دستخط کئے۔ گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک ہزار سکالر شپس فراہم کرے گی۔ گوگل پراجیکٹ منیجمنٹ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، آئی ٹی سپورٹ، ایڈوانس بزنس انٹیلی جنس، سائبر سیکورٹی اور ڈیزائننگ کے شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا اسکالرشپ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو گھروں میں بیٹھ کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوکریوں کے مواقع ملیں گے ،چیف سیکرٹری نے گوگل کو کوئٹہ میں بھی اپنا دفتر کھولنے کی تجویز دی۔