ایک نیوز :پنجاب میں عام انتخابات کاشیڈول جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف نے انتخابی جلسوں پرمشاورت شروع کردی ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت سینئررہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینئررہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے انتخابی جلسوں کے شیڈول پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔