محمد خان بھٹی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

محمد خان بھٹی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایک نیوز:  عدالت نےمحمد خان بھٹی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے  محمد خان بھٹی ضلع کچہری منڈی بہاؤالدین میں پیش ہوئے۔سنیئر سول جج احسان صابر نے کیس کی سماعت کی،پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔  ضلع کچہری منڈی بہاؤالدین نے  مبینہ کرپشن کیس میں محمد خان بھٹی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کریشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ محمد خان بھٹی کو 12 اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر موقع پر موجود  تھے۔  محمد خاں بھٹی کی پیشی پر عام سائلین کو عدالت کے احاطہ میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ  پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔  محمد خان بھٹی کو کیمپ جیل سے نکلتے ہی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کو لے کر کیمپ جیل سے روانہ ہوگئی تھی۔ اس سے قبل سیشن کورٹ لاہور نے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔