امریکی رکن کانگریس بریڈشرمین کاعمران خان سے رابطہ

Apr 05, 2023 | 14:54 PM

ایک نیوز: امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین نےعمران خان سے ٹیلیفون رابطہ کیا۔
رپورٹ کہ مطابق امریکی رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم  سے بریڈ شرمین نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

  بریڈ شرمین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان سے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر گفتگو ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین وسابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔

مزیدخبریں