سٹی ٹریفک پولیس کے زیراہتمام سکوٹی ٹریننگ کا آغاز

سٹی ٹریفک پولیس کے زیراہتمام سکوٹی ٹریننگ کا آغاز
کیپشن: سٹی ٹریفک پولیس کے زیراہتمام سکوٹی ٹریننگ کا آغاز

ایک نیوز:سٹی ٹریفک پولیس کے زیراہتمام سکوٹی ٹریننگ کا آغازہوگیا،ٹریننگ سیشن کے دوران طالبات کوفری ڈرائیونگ لرنربھی ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کا ملٹی نیشنل کمپنی کے تعاون سے رائیڈ فار چینج پروگرام جاری ہے۔رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز میں سکوٹی ٹریننگ کا آغازکردیاگیاہے۔
سی ٹی اوکاکہناتھاکہ ٹریفک پولیس کا لمز یونیورسٹی کے بعد یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔ٹریننگ سیشن کے موقعہ پر طالبات کو فری ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بھی جاری کئے جارہے ہیں۔
سی ٹی اوکامزیدکہناتھاکہ وویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت بھی خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے۔ وویمن آن ویلز سکول ایل او ایس میں خواتین کی ٹریننگ کا 70 واں بیج زیر تربیت ہے۔
سی ٹی اوکاکہناتھاکہ اب تک 06 ہزار سے زائد خواتین کو ٹرینڈ کیا جاچکا ہے، خواتین کو ڈرائیونگ سکولز میں فری ڈرائیونگ سیکھائی جارہی ہے، خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے، وویمن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کامقصد خواتین کو زیادہ پر اعتماد اور خود مختار بنانا ہے۔معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کاکرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔
سی ٹی اولاہورکامزیدکہناتھاکہ کورس کے اختتام پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے جارہے ہیں۔ خواتین وویمن آن ویل سکول میں داخلہ کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال اورراستہ ایپ سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔