ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی

Apr 05, 2023 | 13:59 PM

ایک نیوز:حافظ آبادکی ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آبادمیں سسرال والوں کا  ظلم وجبر سے جی نہ بھرنے سے سلمہ بی بی کو زیریلی گولیاں کھلا دی گئی ۔
متاثرہ خاتون نےموت سے پہلے پولیس کوبیان ریکارڈ کروایاکہ خاوند محمد سلیم اور دیور کالو نے زبردستی زیریلی گولیاں کھلائیں ۔سلمہ بی بی نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد زندگی بازی ہار گئی۔
دوسری جانب ڈی پی او حافظ آباد کاکہناتھاکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں