ایک نیوز: لاہور اور پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت پھر بڑھ گئی جس کے بعد کم آمدن طبقہ کیلئے مرغی بھی اب خواب بن گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے 400 تک پہنچنے والا چکن ایک بار پھر500 سے تجاوز کر گیا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کچھ روز کی کمی نے خوشی کا احساس دلایا لیکن اب پھر اس کی اڑان شروع ہوگئی ہے لاہور میں چکن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ مسلسل جاری ہے۔ دو ہفتوں کے دوران مرغی کا گوشت 438 روپےکلو تک آگیاتھا لیکن دو روز کے دوران چکن کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔دکاندار چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بارشوں اور خوراک کے بڑھتے دام کو قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پشاور میں صرف 2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد قیمت 320 روپے فی کلو سے بڑھ کر 375 تک پہنچ گئی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہےکہ رمضان میں مرغی کی مانگ بڑھ گئی جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان میں مرغی کی قیمت میں ایک دم 55 روپے اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بازار انتظامیہ کی نظرسے اوجھل ہے۔