اسرائیل کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ترجمان دفترخارجہ

اسرائیل کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ترجمان دفترخارجہ
کیپشن: There has been no change in the policy regarding Israel, said the spokesperson of the Foreign Office

ایک نیوز:ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان سفارتی محاذ پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے بھارتی رہنما اپنے ملک کے سماجی ڈھانچے کو نظرانداز کر دیتے ہیں جو ہندوتوا کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش ہے، بھارت کی 8 ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات سامنے آنا انتہائی تشویش ناک ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار اور اجتماع کے حق کو کچلنے کی پالیسی بند کرے۔
 ممتاززہرہ بلوچ کامزیدکہناتھاکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں،سی پیک کے آغاز کے 10 برس کے پس منظر میں وزیر احسن اقبال کی اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ وزیراعظم کے معاون امیر مقام نے ایس سی او اجلاس برائے ثقافت میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ملائشیا میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کو بیلجیئم و یورپی یونین میں سفیر مقرر کر دیا گیاہے۔
پاک ایران سرحد پر فائرنگ کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ کاکہناتھاکہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے میں ہیں،فائرنگ کے واقعے پر ایرانی حکومت سے ہر سطح پر رابطہ کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کوبرطانوی وزیر داخلہ کے پاکستانی مردوں کے حوالے سے بیان پر اظہار تشویش ہے،برطانوی وزیر داخلہ کا بیان خطرناک رجحانات کو فروغ دےگا۔
ممتاززہرہ بلوچ کامزیدکہناتھاکہ یونان میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا ہے، پاکستان تحقیقات اور تفتیش کیلئے یونانی حکام سے مکمل تعاون کرے گا، پاکستان دہشت گردی میں ملوث افراد کو کیفرکردار کردار تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات نہیں ہیں،اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،اُن کاکرغزستان اور جنوبی کوریا کے ویزا کےمعاملے پرکہناتھاکہ ہر ملک کا سفارت خانے ویزا کے اجرا کا فیصلہ خود کرتا ہے،26 مارچ کو ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے بنگلہ دیش کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا۔