ایک نیوز: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان اور بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی اکٹھے سحری کرنےکی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان آئی پی ایل میں دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹینز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ راشد خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پرتصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کے ہمارے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے’۔ تصویر میں افغان کھلاڑی نوراحمد بھی اس سحری کا حصہ تھے۔
واضح رہے کہ راشد خان کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت سحری کرنے والے ہاردک پانڈیا گجرات ٹائٹینز کی جانب سے کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا کی اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا ہے۔
ایک صارف نے آئی پی ایل میں ایسےخوبصورت لمحات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات رشبھ پنت کا دہلی میں ان کی فرنچائز اور مداحوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور اب پانڈیا سحری کے لئے راشد کے ساتھ شامل ہوئے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ فیلڈ میں جو کچھ ہوتا ہے وہ فیلڈ میں ہی رہتا ہے ورنہ آپس میں صرف بھائی چارہ اور باہمی احترام پایا جاتا ہے۔