اقوام متحدہ نےخواتین ورکرز کو کام کرنے سے روک دیا

اقوام متحدہ نےخواتین ورکرز کو کام کرنے سے روک دیا

ایک نیوز: افغانستان میں طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کےعملے کی خواتین ورکرز کو پورے ملک میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

خبر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین ورکرز پر پابندی عائد کرنا تشویش کا باعث ہے کیونکہ ایسے وقت میں تقریبا 23 ملین کے قریب افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے طالبان انتظامیہ اور افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان  کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے  کہ پابندی کے نفاذ کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے تمام عملے کو 48 گھنٹے تک کام نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ پابندی کے بعد سے ملک میں کیا اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ہم کابل میں افغان حکام سے ملاقات کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔