چین کا مُودی کی سفاکی پر کرارا جواب 

چین کا مُودی کی سفاکی پر کرارا جواب 
کیپشن: China's response to Modi's brutality

ایک نیوز:چین کا مُودی کی سفاکی پر کرارا جواب ،چین نے متنازعہ اروناچل پردیش کی گیارہ جگہوں کے نام تبدیل کر دیے ۔
رپورٹ کے مطابق اقدام امریکی سینیٹ کےمتنازعہ علاقے پر بھارتی حق تسلیم کرنے کے جواب میں کیا گیا۔ تبدیل کئے گئے ناموں میں دو زمینی مقامات، دو شہر، پانچ چوٹیاں اور دو دریاؤں کے نام شامل ہیں۔2017 اور 2021 میں بھی جارحانہ بھارتی اقدامات کے جواب میں چین اروناچل پردیش کے علاقوں کےنام تبدیل کر چکا ہے۔
 اب تک چین اروناچل پردیش کے 33 مقامات کےنام تبدیل کر چکا ہے،چین کی طرف سے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور متنازعہ علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کی ناجائز کوشش ہے۔ بھارتی حکام کی دہائی 


 جب امریکی سینیٹ سے قرارداد منظور کروائی تب بین الاقوامی قوانین یا علاقے کی متنازعہ حیثیت کاخیال نہیں آیا؟ چینی حکام کا کرارا جواب
  چینی حکام کے اقدامات کے بعد مودی سرکار میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔مودی کی غلط پالیسیوں نے ہندوستان کو کہیں کا نہ چھوڑا، ہندوستانی عوام کی دہائی 
کیا مودی ہندوستان کو سپر پاور کے ابھرتے عالمی تنازعہ کے ایندھن میں جھونک دے گا؟ بھارتی عوام نے سوالوں انبارلگادئیے۔