ایک نیوز: عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی 24مارچ کو عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیاگیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 24مارچ کا سیشن عدالت کا فیصلہ دستیاب تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے ساتھ ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی کوئی کاپی منسلک نہیں کی تھی۔تفتیشی افسر نے کہا عمران خان کی رہائشگاہ پرقابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل بھی نہیں کی گئی۔
فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو ناقابلِ ضمانت کی جگہ پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرناچاہیے تھا۔اعتراضات پر مبنی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیاجاتاہے۔