ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔ عدالت میں سکینہ، ثمینہ اور صائمہ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں تھیں جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ہے۔
بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دےدیا۔