پاکپتن:ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افرادجاں بحق

پاکپتن:ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افرادجاں بحق
کیپشن: Pakpattan: 2 persons including a woman died in traffic accidents

ایک نیوز:پاکپتن کے علاقے عارفوالاروڈپر2مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افرادجاں بحق اور1خاتون شدیدزخمی ہوگئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں، زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ عارفوالا روڈ 36 ایس پی کے قریب پیش آیا ،جہاں موٹر سائیکل پھسلنے سے خاتون ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی، دوسرا واقع بھی عارفوالا روڈ دربار عبدالکریم کے پاس پیش آیا جہاں موٹر سائیکل ہیڈ لائٹ نہ ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جب کہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
ریسکیوذارئع کاکہناتھاکہ پہلے حادثہ میں جاں بحق خاتون کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی دوسرے حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد یوسف اور زخمی خاتون کی شناخت رانی بی بی زوجہ یوسف کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے، پولیس نے ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کردیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔