ایک نیوز: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل توسیع کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے سات ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے تحریم الہی سمیت دیگرکی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ ملزمان میں تحریم الہی ،زارا الہی ،راسخ الہی ،شجاع الدین میاں ،احمد فرہان ،مجاہد اسلام اور صغیم عباس شامل ہیں۔
تفتیشی افسر کی جانب سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت مانگی گئی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی کو مکمل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہناہے کہ ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اکاؤنٹس کی تفصیلات اکھٹی کرنی ہے۔